fire,broke out,textile,factories,industrial,new karachi
28 جنوری 2021 (08:32) 2021-01-28

کراچی :نیو کراچی میں 2فیکٹریوں میں آگ لگ گئی ٗ آگ پر قابوپانے کی کوششیں کی جا رہی ہے 

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں دو کپڑا فیکٹریوں میں آگ لگ گئی ہے۔پہلے گتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگی جو پھیلتے ہوئے برابر واقعہ کپڑا بنانے والی فیکٹری تک پہنچ گئی۔فائر بریگیڈ نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔کئی واٹر ٹینکر بھی پہنچ گئے ہیں۔ آگ بجھانے کا عمل صبح تقریبا 6بجے سے جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس وقت آگ لگی اس وقت دونوں فیکٹریوں میں کوئی موجود نہیں تھا۔آگ بجھانے کا عمل ابھی بھی جاری ہے اور مگر آگ کی شدت کی وجہ سے ابھی فائر بریگیڈ یہ بتانے سے قاصر ہے کہ کتنی دیر میںآگ بجھ جائیگی۔ تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے ؟ 


ای پیپر