آئی جی سندھ اسلام آباد طلب ،اہم پیش رفت
28 جنوری 2020 (22:11) 2020-01-28

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی ) سندھ کلیم امام کو ملاقات کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا۔

آئی جی سندھ بدھ کی دوپہر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے گزشتہ روز کراچی کے دورے کے دوران آئی جی سندھ سے ملاقات نہایت مختصر رہی تھی جس کے باعث آئی جی صوبے کی صورتحال پر انہیں بریفنگ بھی نہیں دے سکے تھے۔

خیال رہے کہ سندھ کابینہ نے 15 جنوری کو آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وفاق کی جانب سے آئی جی کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں آئی جی کے تبادلے کی منظوری موخر کرتے ہوئے معاملہ گورنر اور وزیراعلی سندھ کے سپرد کردیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق کیا گیا تھا۔


ای پیپر