چین میں کرونا وائرس نے اب تک کتنی تباہی مچائی ؟انتہائی تشویشناک خبر
28 جنوری 2020 (17:44) 2020-01-28

بیجنگ: چین کے صحت حکام نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے 4,515مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے،حکام کے مطابق 30 صوبائی سطح کے علاقوں میں نمونیا کاباعث بننے والے نوول کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اس مرض کی وجہ سے مجموعی طور پر اب تک 106 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔قومی صحت کمیشن نے منگل کو اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان میں سے 976مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ 6,973افراد کے بارے میں اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 60 افراد کو تندرست ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔


ای پیپر