پی ایس ایل 4 ۔۔۔آخری ایڈیشن ؟فواد چوہدری نے بڑی خبر سنا دی
28 جنوری 2019 (23:48) 2019-01-28

اسلام آباد :وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اہم خبر سناتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ آئند سال پی ایس ایل پورا پاکستان میں ہو ،دبئی میںکھیلا جانے والا چوتھا ایڈیشن آخری ایڈیشن ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل پاکستان میںکروائیں گے ،ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے21کروڑمیں سے15کروڑلوگ کرکٹ،سیاست کےایکسپرٹ ہیں،فلم،موسیقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

وزیراطلاعات فواد چویدری سے معروف چینی میوزک کمپنی ٹینسینٹ کے وفد نے ملاقات کی،کمپنی نے پاکستان میں فلم،میوزک کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ فلمیں کسی بھی ملک کی ثقافت اوراقدار کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں،ایک وقت تھا کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا فلم پروڈیوسر تھا،پھر فلم سازی میں کمی آئی۔

ان کا کہنا تھا پاکستانی موسیقی برصغیر سمیت دیگرعلاقوں میں مقبول ہے،حکومت لوک ورثہ کے معدوم ہوتےموسیقی کےآلات کومحفوظ بنانےکیلیےاقدامات کررہی ہے،ہماری دھرتی نے استاد نصرت فتح علی خان جیسا عظیم موسیقار پیدا کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نےسیاحت ،کھیل،سرمایہ کاری کے فروغ کیلیےنیا ویزا رجیم متعارف کروایاہے ہم چاہتے ہیں ہمارے فنکار کثیرالجہت ثقافت کوموسیقی کے ذریعے فروغ د یں۔


ای پیپر