Image Source : Facebook

نیا الیکشن ہو گا لیکن ابھی تاریخ نہیں بتا سکتا :آصف زرداری
28 جنوری 2019 (22:09) 2019-01-28

کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا نیا الیکشن ہو گا لیکن ابھی تاریخ نہیں بتا سکتا ،عمران خان بے اختیار وزیر اعظم ہیں وہ مجھے تو کیا کسی کو بھی گھسیٹ نہیں سکتے ۔

تفصیلات کے مطابق مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے عمران خان حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ یہ بھی سلیکٹڈ حکومت ہے ،عمران خان خود شوکت عزیز کی طرح لائے گئے ہیں ،شوکت عزیز کوتو پھر معیشت کا کچھ علم تھا لیکن عمران خان کو الف سے ب نہیں معلوم ،ان لوگوں سے تو ٹیکس تک اکھٹا نہیں ہو رہا ،آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان کو کوئی مشورہ بھی دوں تو وہ سمجھیں گے نہیں، اس وقت اسٹاک ایکسچینج کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان آئے تو اسٹاک ایکسچینج سے50 ارب ڈالر نکال لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کیا میں اس سے قبل 12 سال جیل میں نہیں رہا، کیا جیل عمران خان نے کاٹی تھی؟ جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ عدالت میں ہے، اگر کیس سندھ کا ہے تو ٹرائل اسلام آباد میں کیوں چلا رہے ہو؟

سابق صدر نے کہا کہ نیا الیکشن ہوگا لیکن ابھی تاریخ نہیں دے سکتا۔ ہمارے دور میں برآمدات 27 ارب تک پہنچ گئی تھیں ، ہمارے آنے سے پہلے مشرف سے کہاں ملک چل رہا تھا۔


ای پیپر