Image Source: Facebook

فلم سٹار ریما کو زہر دئیے جانے کا انکشاف
28 جنوری 2019 (18:04) 2019-01-28

لاہور :پاکستان فلم انڈسٹری کی معرو ف اداکارہ ریما نے اب انکشاف کیا ہے کہ انہیں ساتھی اداکارہ نے زہر دینے کا پلان کیا تھا لیکن جسے اللہ رکھے اس کون چکھے ، ریما کا کہنا تھا کہ جو مجھے زہر دینے آیا تھا اسی نے مجھے بتا دیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریما نے انکشاف کیا کہ ان کی انڈسٹری کی ایک اداکارہ نے انہیں زہر دینے کیلئے ایک شخص کو سپاری دی تھی ،نجی ٹی وی کے مطابق ریما نے بتایا کہ مجھے اللہ نے بچایا ،انہوں نے کہا معجزانہ طور پر جسے مجھے زہر دینے کیلئے بھیجا گیا تھا اس نے ہی مجھے بتا دیا ، زہر دینے والے نے بتایا کہ اسے اس کام کیلئے ایک لااکھ روپے دئیے گئے تھے ۔

دوسری طرف ریما نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جا تا ہے ،ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں ، ریما کے اس بیان کے بعد پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ریما کو اگر کسی نے ہراساں کیا ہے تو اس کا نام بتائیں اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔


ای پیپر