Image Source : INP

اسد عمر کا صنعتکاروں کے نام اہم پیغام
28 جنوری 2019 (17:31) 2019-01-28

لاہور:وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے جبکہ معیشت کی بحالی کے لیے ابھی مزید اقدامات کرنے ہیں۔

سوموار کو لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد زراعت کا شعبہ صوبائی معاملہ بن گیا، صنعتیں چلانا سرمایہ کاروں کا کام ہے اور حکومت کا کام معاونت کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے اور اس حوالے سے کام جاری ہے‘ اداروں میں آڈٹ کا نظام ضروری ہے، فنانس بل میں خواتین کیلئے کافی کچھ ہے جبکہ بجلی پیدا کرنے کے لیے آزادی ہونی چاہیے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کے لیے ابھی مزید اقدامات کرنے ہیں‘ سرمایہ کاری کے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے ‘تاہم اکیسویں صدی میں معاشی مقابلہ نجی شعبے نے کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے اکیلے مقابلہ کرنا ممکن نہیں، ساتھ مل کر چلنے سے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔


ای پیپر