فوٹو بشکریہ فیس بک

شاہ محمود قریشی اور ہم ایک ہی پارٹی میں ہیں بہت جلد اکھٹے نظر آئیں گے: جہانگیر ترین
28 جنوری 2019 (14:21) 2019-01-28

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور ہم ایک ہی پارٹی میں ہیں بہت جلد اکھٹے نظر آئیں گے یہ بات درست ہے کہ ابھی تک فیصلہ نہیں ہو کہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹیریٹ کہاں بنے گا تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز مل کر فیصلہ کریں گے۔

ملتان کی شالیمار کالونی میں بیت المال کے ریجنل دفتر کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ملتان میں فیڈرل ادارے کا قیام صوبہ جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کے لیے پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ فیڈرل کے تمام ادروں کے دفاتر جنوبی پنجاب میں بنائے جائیں گے لاہور کے شملہ پہاڑی والی دفتر میں بیٹھ کر جنوبی پنجاب کے بیت المال کے نظام کو نہیں چلایا جا سکتا۔

تقریب میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں تجارت اور زراعت کو فروغ دیں گے۔ ساہیوال واقعہ پر بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تمام ذمہ داروں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔


ای پیپر