فوٹو بشکریہ فیس بک

پی ٹی وی کرپشن کیس، ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کیلئے خوشخبری
28 جنوری 2019 (12:22) 2019-01-28

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت پانچ لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ تینوں ملزمان پہلے ہی ضمانت پر رہا ہوچکے۔

واضح رہے کہ پہلے چالان میں ڈاکٹر شاہد مسعود کا بطور ملزم نام نہیں تھا، تحقیقات میں ملزم کیخلاف کوئی شواہد نہیں ملے تھے۔ ملزم یا اس کے کسی رشتہ کا دو کمپنیوں ڈینز کارپوریشن اور انٹرنیشنل سپورٹس سلوشن سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔


ای پیپر