جدہ میں پہلے سینما گھر کا افتتاح آج ہو گا
28 جنوری 2019 (11:48) 2019-01-28

ریاض: جدہ میں پہلے سینما گھر کا افتتاح آج ہو گا۔ پہلا سنیما گھر ریڈسی مال کمپلیکس میں کھولا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل کارپوریشن کے مطابق آئندہ2 سال کے دوران جدہ میں 5 سنیما گھر کھولے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 30 سال بعد اپریل 2018ء میں دارالحکومت الریاض میں مملکت کا پہلا مووی تھیٹر قائم کیا گیا تھا۔ سعودی عرب کے وسیع تر اصلاحات کے ویژن 2030ء کے تحت تفریحی سہولتوں اور سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔


ای پیپر