فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سی ٹی ڈی اہلکار متاثرہ خاندان کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں: وکیل
28 جنوری 2019 (11:35) 2019-01-28

لاہور: سانحہ ساہیوال میں پہلے خاندان اجاڑ دیا اب دھمکیاں دی جارہی ہیں، مقتول خلیل کے بھائی جلیل کے وکیل کا کہنا ہے کہ حکومت سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکے۔

سانحہ ساہیوال کا متاثرہ خاندان انصاف کا متلاشی، جے آئی ٹی میں اپنا کیس پیش کرنے کیلئے وکیل کرلیا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکار متاثرہ خاندان کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں، حکام نوٹس لیں۔ متاثرہ خاندان کے وکیل نے امید ظاہر کی کہ جے آئی ٹی انصاف کرے گی۔

ادھر ساہیوال میں جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ تھانہ یوسف والا میں مزید عینی شاہدین کے بیان ریکارڈ کریں گے۔


ای پیپر