فوٹو بشکریہ فیس بک

ٹی ٹوئنٹی سیریز، آصف علی اور صاحبزادہ فرحان جنوبی افریقا چلے گئے
28 جنوری 2019 (11:01) 2019-01-28

لاہور: ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے نوجوان بلے باز آصف علی اور صاحبزادہ فرحان جنوبی افریقا چلے گئے، دونوں بلے کیپ ٹاؤن میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

صاحبزادہ فرحان اور آصف علی کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایک روزہ ٹیم میں شامل امام الحق اور شان مسعود آخری ایک روزہ میچ کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔ جبکہ معطلی کے باعث سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان جنوبی افریقہ میں ہی قیام کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سریز یکم فروری سے شروع ہوگی۔


ای پیپر