فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک میں اکثر مقامات پر بادل برسیں گے: محکمہ موسمیات
28 جنوری 2019 (10:07) 2019-01-28

لاہور: محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں بارش کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس سے کراچی، بلوچستان کے ساحلی علاقے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بادل برسیں گے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج، میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں جس کے باعث خانیوال سے ملتان تک موٹروے بند رہی۔

کم درجہ حرارت میں سکردو منفی 16 ریکارڈ کیا گیا، کالام منفی 15، استور منفی 13، بگروٹ منفی 12، ہنزہ منفی 09، مالم جبہ منفی 08، قلات منفی 04، کوئٹہ منفی 03، مری منفی 02، اسلام آباد صفر، لاہور 4، ملتان 3، پشاور 2 اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر