فوٹو بشکریہ فیس بک

حکومت نے بی این پی مینگل کا آرمی چیف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ مان لیا
28 جنوری 2019 (09:50) 2019-01-28

کوئٹہ: حکومت نے بی این پی مینگل کا آرمی چیف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ مان لیا، حکومتی کمیٹی سردار اختر مینگل اور آرمی چیف کی ملاقات کے لیے اعلیٰ قیادت کے ساتھ وقت اور تاریخ طے کرے گی۔

عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے حصول میں چار فیصلہ کن ووٹ دینے والی جماعت، بی این پی مینگل کی سنی گئی، حکومت نے آرمی چیف سے ملاقات کا مطالبہ مان لیا۔ حکومتی کمیٹی اب سردار اختر مینگل اور آرمی چیف کی ملاقات کیلئے اعلیٰ قیادت کیساتھ وقت اور تاریخ طے کرے گی۔

بی این پی کے رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کا دیرینہ مطالبہ منظور ہونے کی تصدیق کردی۔ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ اہم ترین ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی لاپتہ افراد کے ورثا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں سعودی عرب جلد گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا، سی پیک کی صورت میں ترقی کا بہت بڑا موقع ہے۔ آر سی ڈی ہائی وے پر بھی جلد ٹراما سینٹر فعال ہو جائے گا۔


ای پیپر