فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

شاہینوں کا شاندار کم بیک، چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو دھول چٹادی
28 جنوری 2019 (09:23) 2019-01-28

جوہانسبرگ: بولرز نے جان لڑائی، بیٹنگ لائن نے بازی جتوادی، شاہینوں کا ون ڈے سیریز میں شاندار کم بیک، چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو دھول چٹادی۔ سیریز دو، دو سے برابر کر دی، پانچواں میچ اب فیصلہ کن ہو گا۔

بولرز نے جنوبی افریقی ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا، صرف ہاشم آملہ 59 اور کپتان ڈوپلیسی 57 رنز بنا سکے، عثمان شنواری نے ایک اوور میں تین اور ٹوٹل چار کھلاڑی پویلین واپس بھیجے۔ پاکستان نے 165 رنز کا ہدف دو وکٹیں کھو کر حاصل کیا۔

شاہین آفریدی نے ڈی کاک اور ہینڈرک کو شروعات میں ہی چلتا کیا۔ کپتان ڈی پلیسی اور آملہ نے کچھ مزاحت دکھائی لیکن زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔ عثمان شنوارای کے تباہ کن سپیل نے میزبان ٹیم کی کمر ہی توڑ دی۔ ایک ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کا شکار کیا اور ٹوٹل چار وکٹیں لیں۔

جواب میں گرین شرٹس نے ہدف ہنستے کھیلتے پورا کر لیا۔ امام الحق نے 71 جبکہ فخر زمان نے 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابر اعظم 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ شاہینوں نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر لی۔


ای پیپر