کراچی کنگز کا فتح کے لیے لاہور قلندرز کو 187رنز کا ہدف
28 فروری 2021 (18:52) 2021-02-28

کراچی : پی ایس ایل سکس کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو فتح کے لیے 187رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ کراچی کنگز کی طرف سے شرجیل خان نے 39 گیندوں پر 64 ، محمد نبی نے 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی۔کراچی کنگز نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

قبل ازیں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2021 کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز اب تک 3،3 میچ کھیل کر 4،4 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث کراچی کنگز دوسرے نمبر جبکہ قلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کراچی کنگز: عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، محمد الیاس، وقاص مقصود، محمد عامر, ارشد اقبال

لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، جان ڈینلی، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ذیشان اشرف


ای پیپر