اے این پی کے رہنما اسد خان اچکزئی سپرد خاک
کیپشن:   اے این پی کے رہنما اسد خان اچکزئی سپرد خاک سورس:   PHOTO: Twitter
28 فروری 2021 (18:43) 2021-02-28

چمن: بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقتول رہنما اسد خان اچکزئی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔جس کےبعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

اسد خان اچکزئی کی نماز جنازہ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول فٹبال گراؤنڈ چمن میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، علمائے کرام اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی  بھی جنازے میں شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ اسدخان اچکزئی کو 5 ماہ قبل کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ سے اغواء کیاگیاتھا جن کی گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں کنویں سے  لاش ملی تھی۔دوسری جانب اسد خان اچکزئی کے قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کا 10  روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔


ای پیپر