یوسف رضا گیلانی کل ارکان پارلیمنٹ کو عشائیہ دیں گے
کیپشن:   یوسف رضا گیلانی کل ارکان پارلیمنٹ کو عشائیہ دیں گے سورس:   فائل فوٹو
28 فروری 2021 (18:33) 2021-02-28

اسلام آباد:  پی ڈی ایم کےمشترکہ امیدواریوسف رضاگیلانی کل ارکان پارلیمنٹ کوعشائیہ دینگے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کی عشائیے کی دعوت قبول کر لی۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مریم نواز شریف، شہباز شریف اور اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ہے۔

یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی سیٹ پر امیدوار ہیں ۔ان کے مقابلے میں حکومت نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو میدان میں اتارا ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتیں پرامید ہیں کہ تین مارچ کو یوسف رضا گیلانی ہی کامیاب ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر تین مارچ یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوجاتے ہیں تو آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی وہ ہی ہوں گے۔ 


ای پیپر