ایم کیو ایم ہمارے ساتھ آئے سندھ میں وزارت بھی دیں گے: سعید غنی
کیپشن:   ایم کیو ایم ہمارے ساتھ آئے سندھ میں وزارت بھی دیں گے: سعید غنی سورس:   فائل فوٹو
28 فروری 2021 (18:06) 2021-02-28

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اگر ہمارے ساتھ آتی ہے تو انہیں وزارت بھی دیدیں گے۔ صوبے بھر کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ برقرار  رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نےکہا کہ ایم کیو ایم کو ہمارے ساتھ آنے کا بہت فائدہ ہوگا۔ انہیں سینیٹ کی دو سیٹس پر آسانی سے کامیابی ملے گی ۔اس کے علاوہ سندھ میں وزارت بھی دیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ طے شدہ فیصلوں کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصد حاضری ہوگی، اسکول میں بچوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول بُلایا جائے گا تو فاصلہ کیسے رکھا جا سکے گا؟ کورونا وائرس کے خاتمے تک 100 فیصد بچوں کو اسکول بُلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی وجہ سے کنفیوژن ہورہا ہے، ہم سندھ میں اپنا فیصلہ برقرار رکھیں گے، کورونا کے اختتام پر 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول جانے کی اجازت دیں گے۔


ای پیپر