اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی ہے: شبلی فراز
کیپشن:   اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی ہے: شبلی فراز سورس:   فائل فوٹو
28 فروری 2021 (17:59) 2021-02-28

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ ۔۔کہتے ہیں  پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی جبکہ عمران خان  انتخابی عمل میں شفافیت  کیلئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔  پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔ عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

واضح رہے کہ صدر مملکت کی طرف سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجا گیا ہے ۔سپریم کورٹ نے ریفرنس پر اپنی رائے محفوظ کرلی تھی جو کل سنائی جائے گی۔ اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید کورونا مثبت آنے کی وجہ سے سماعت کے موقع پر موجود نہیں ہوں گے۔


ای پیپر