کل سپریم کورٹ کے فیصلے بعد دیکھیں گے پریس کانفرنس کرنی ہے یا نہیں : شیخ رشید
کیپشن:   کل سپریم کورٹ کے فیصلے بعد دیکھیں گے پریس کانفرنس کرنی ہے یا نہیں : شیخ رشید
28 فروری 2021 (17:30) 2021-02-28

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز بھی رہا ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔مجھےاللہ سے پوری امید ہے حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے ۔امید  ہے ایم کیو ایم بھی حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہمارےامریکااور چین کےساتھ بہتر تعلقات ہیں ۔۔میں 50فیصد پرمیدہوں سندھ اور کےپی میں جس کاجو ممبر ہےوہ الیکٹ ہوجائے ۔ کل سپریم کورٹ کااہم فیصلہ آنا ہے۔فیصلہ کے بعد دیکھیں گے پریس کانفرنس کرنی ہے یا نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اےسےکالی بھیڑوں کونکالا جائےگا۔ سیاحت کوفروغ دیناہے،10سال کیلئےپاسپورٹ کردیااورفیس آدھی کردی ہے۔ 30 روزمیں وزارت داخلہ ویزاجاری کردے گی ۔پورے ملک میں آن لائن ویزا جاری کردیاگیا ہے۔


ای پیپر