سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی ملاقاتوں میں تیزی، بلاول کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
کیپشن:   سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی ملاقاتوں میں تیزی، بلاول آج پھر مولانا فضل الرحمن سے ملیں گے سورس:   فائل فوٹو
28 فروری 2021 (17:07) 2021-02-28

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی رابطوں اور ملاقاتوں میں تیزی آگئی ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری  نےاسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ۔مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی آج شام تک اسلام آباد آمد  پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔سابق صدر کی طرف سے کل پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے اسلام آباد سے پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔جس کے لیے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں مہم چلا رہی ہیں۔


ای پیپر