پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد
کیپشن:   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد سورس:   فائل فوٹو
28 فروری 2021 (16:49) 2021-02-28

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مستردی کردی ہے۔ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی


ای پیپر