Tourism, Pakistan, jobs, PM Imran Khan, PTI government, Jhelum
28 فروری 2021 (15:47) 2021-02-28

جہلم: وزیر اعظم عمران نے کہا کہ سیاحت ایسی چیز ہے جو سب سے زیادہ روزگار دیتی ہے ، ہمیں اپنے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے ۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوئی قوم تب تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک وہ اپنی تاریخ کا موازنہ نہ کرسکے ، ہر قوم اپنی تاریخی جگہوں ، عمارات اور ثقافت کو محفوظ کرتی ہے ۔ پاکستان کی تاریخی جگہوں کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو معلوم ہوسکے ہماری تاریخ کیا تھی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی مقامات کو صحیح طریقے سے اجاگر نہیں کیا گیا ، تاریخی جگہوں کی حفاظت سے آنے والی نسلوں کو آگاہی ملتی ہے ، ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے یہ تاریخی ورثے بچانے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں اتنی چیزیں نہیں ملتیں جو پاکستان میں موجود ہیں ۔ ہیری ٹیج ٹریل میں ایک پورے علاقے کا تعین کیا گیا ہے ، مقامی لوگ سیاح کا خیال رکھیں گے تو انہیں وسائل ملیں گے۔ حکومت کی کوشش ہوگی یہاں ایک ماڈل ویلج بنایا جائے ، سیاحوں کے ٹھہرنے کی سہولتوں سے متعلق آسانیاں فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سالٹ رینج میں کتنے پرانے شہر موجود ہیں اس بارے کسی کو علم نہیں ، جتنے بھی سیاح سالٹ رینج میں آئیں گے اس سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا ۔ باغاںوالہ کو ماڈل ویلیج بنا کر سالٹ رینج کو سیاحت کا حصہ بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ البیرونی نے یہاں رہ کر جو نتیجہ نکالا تھا اس سے دنیا آج بھی فائدہ اٹھا رہی ہے ، البیرونی کی پیمائش اور دنیا کی جدید پیمائش میں زیادہ فرق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کو ڈویلپ کریں گے جس سے یہ دنیا کے نقشے پر ابھرے گا ۔ یہ پروگرام آپ کے تعاون سے کامیاب ہوگا ۔ اس پروگرام کا فائدہ یہاں کے مقامی افراد کو ہوگا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو اس بارے ہدایت دی ہے کہ وہ سالٹ رینج میں کام کریں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موہنجودڑو اور ہڑپہ کی ثقافت کو انگریزوں نے دریافت کیا تھا جبکہ ہمارے آثار قدیمہ کے ماہرین نے کوئی کام نہیں کیا۔


ای پیپر