ANP leader, Asad Khan Achakzai, dead body, Chaman, Quetta
28 فروری 2021 (14:44) 2021-02-28

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کے قتل کے خلاف اے این پی کی کال پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کر دی گئی ، جس کے باعث تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند کر دئیے گئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق اے این پی رہنما کی لاش گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کنویں سے برآمد کی گئی ، پوسٹ مارٹم کے بعد اسد خان اچکزئی کی میت کوئٹہ سے چمن پہنچا دی گئی ہے ، نماز جنازہ 3 بجے سہہ پہر ادا کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسد خان اچکزئی کی لاش گزشتہ روز کنویں سے برآمد ہوئی تھی ۔ انہیں پانچ ماہ پہلے کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ سے اغوا کیا گیا تھا ۔

ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ قتل اور اغوا میں ملوث ملزم کو مستونگ سے گرفتار کیا گیا ، ملزم کی نشاندہی پر لاش کنویں سے نکالی گئی ۔

اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے اسد خان کے اغوا اور قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسد خان کے قاتل کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔


ای پیپر