PSL 6th edition, match, Lahore Qalandars, Karachi Kings, PCB
28 فروری 2021 (11:16) 2021-02-28

لاہور: پی ایس ایل کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، آج لاہور قلندر اور کراچی کنگز کا ٹاکرا آج ہوگا۔

لاہور میں لاہوری کڑیاں بھی لاہور قلندر کی دیوانی ہیں ، کہتی ہیں لاہور قلندر آج کراچی کو شکست دے کر فتح حاصل کرے گا ، میچ شروع ہونے کا انتظار ہے ، 50 فیصد شائقین کو گراونڈ میں اجازت ملنے پر ہم بہت خوش ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دی جبکہ پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کیا ۔

کل پشاور زلمی نے دہرا شکار کیا ایک ہیٹ ٹرک مکمل کی دوسرا ٹاپ پوزیشن بھی ہتھیا لی ۔ زلمی نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کو ہرا کر ٹورنا منٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی ہے۔

اسلام آباد کی پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، وہاب ریاض نے چار ، ثاقب محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

زلمی کی شروعات بھی مایوس کن رہی دو وکٹیں گرنے کے بعد ٹام کولر اور شعیب ملک نے ٹیم کو سنبھال لیا تھا ، ٹام کولر نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ، شعیب ملک 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

اس سے قبل پہلے میچ میں کراچی نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے زیر کیا تھا ، ملتان کا 196 رنز کا ہدف کراچی نے ایک اوور قبل ہی پورا کر لیا تھا ۔ بابر اعظم نے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔


ای پیپر