23 patients, lives, pandemic, Pakistan, NCOC, WHO
28 فروری 2021 (09:45) 2021-02-28

لاہور: ملک بھر میں وبا سے مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار ، 860 ہوگئی ، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں وبا کے 38 ہزار ، 920 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار ، 176 ٹیسٹ پازیٹو آ گئے ۔

پاکستان میں اس وقت متاثرین کی تعداد 5 لاکھ ، 79 ہزار ، 973 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ ، 45 ہزار ، 277 مریض وبا کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار ، 836 ہے ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 43 لاکھ سے بڑھ گئی ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 25 لاکھ ، 36 ہزار ، 700 سے تجاوز کرگئی ہے ، عالمی سطح پر وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ ، 99 لاکھ ، 21 ہزار ، 258 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ادھر امریکا میں 37 روز کے دوران 5 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی گئی ، اب تک امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ، جبکہ چین، برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب عالمی وبا کی نئی قسم کا ایک کیس سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے اتوار سے ہفتے تک شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران اسکول اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ دو ہفتے قبل بھی وبا کے تین نئے کیسز سامنے آنے کے بعد آکلینڈ میں 3 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا ۔


ای پیپر