Week-long, lockdown, Auckland, New Zealand, Jacinda Ardern, pandemic, WHO
28 فروری 2021 (09:29) 2021-02-28

آکلینڈ: عالمی وبا کی نئی قسم کا ایک کیس سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے اتوار سے ہفتے تک شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران اسکول اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ دو ہفتے قبل بھی وبا کے تین نئے کیسز سامنے آنے کے بعد آکلینڈ میں 3 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 43 لاکھ سے بڑھ گئی ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 25 لاکھ ، 36 ہزار ، 700 سے تجاوز کرگئی ہے ، عالمی سطح پر وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ ، 99 لاکھ ، 21 ہزار ، 258 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ادھر امریکا میں 37 روز کے دوران 5 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی گئی ، اب تک امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ، جبکہ چین، برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں وبا سے مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار ، 860 ہوگئی ، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں وبا کے 38 ہزار ، 920 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار ، 176 ٹیسٹ پازیٹو آ گئے ۔

پاکستان میں اس وقت متاثرین کی تعداد 5 لاکھ ، 79 ہزار ، 973 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ ، 45 ہزار ، 277 مریض وبا کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار ، 836 ہے۔


ای پیپر