US report, assassination, Jamal Khashoggi, Pakistan, Saudi Arabia
28 فروری 2021 (08:27) 2021-02-28

اسلام آباد: پاکستان سعودی عرب کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا ، پاکستان نے برادر اسلامی ملک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے محمد بن سلمان کے خلاف امریکا کی رپورٹ مسترد کر دی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو انجام تک پہنچانے کی سعودی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہیں ، انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی رپورٹ مسترد کر دی تھی ، اس موقع پر سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی رپورٹ کے مندرجات منفی اور ناقابل قبول ۔

اپنے بیان میں ترجمان سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ غلط معلومات پر مبنی ، مملکت نے واقعہ میں ملوث گروہ کے تمام افراد سے مکمل تحقیقات کیں ، ملوث مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ مقتول کے اہل خانہ نے سعودی عدالتوں کے فیصلے کو سراہا ۔

سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب اور امریکا میں شراکت داری باہمی احترام پر مبنی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے جاری خفیہ رپورٹ 2 سال پرانی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کی اجازت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی ۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سعودی ولی عہد نے آپریشن استنبول میں خاشقجی کو ترکی سے گرفتار کرنے یا مارنے کا حکم دیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے جمال خاشقجی کو مملکت کیلئے خطرہ قرار دیا تھا ۔


ای پیپر