اسلام آباد: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما کے بھائی بیٹے اور ایک شاگرد جاں بحق
سورس:   فائل فوٹو
28 فروری 2021 (00:45) 2021-02-28

اسلام آباد: نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مقامی رہنما کے بھائی، بیٹے اور شاگرد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری نے جماعت کے سالار قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو شہید کرنے کی مذمت کی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اس طرح کا واقعہ افسوسناک ہے اور قاتل کو فوری گرفتار کر کے شفاف تحقیقات کی جائیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 کی شناخت اکرام اللہ اور سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والا تیسرا شخص طالب علم ہے اور تینوں لاشیں اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔

 بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر