پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
28 فروری 2020 (23:33) 2020-02-28

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کی سمری وزا رت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ۔

اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ میں پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں ڈیزل 7 روپے 50 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے ، ان کی جانب سے منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔


ای پیپر