نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش
28 فروری 2020 (22:18) 2020-02-28

لاہور: چوہدری شوگر ملز کیس میں(ن) لیگ کے قائد نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور کی احتساب عدالت پیش، عدالت نے کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کردی۔

                                                                                                                                          

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف چوہدری ملز کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کے روبرو نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس پیش ہوئے، نوازشریف کے وکیل نے نوازشریف کی حاضری سے ستثنی کی درخواست دائر کی، انہوں نے نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے کہاکہ نواز شریف برطانیہ میں زیر علاج ہیں، میڈیکل رپورٹ کیمطابق نوازشریف کے مزید ٹیسٹ ہونے ہیں، ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد ہی وہ سفر کر سکیں گے۔

عدالت ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے جس پرعدالت نے کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کردی جبکہ عدالت میں یوسف عباس کی طرف رقم واپسی کے لیے درخواست جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گرفتاری کے موقع پر لی گئی 38 ہزار کی رقم واپس دلوائی جائے جس پر عدالت نے نیب کو رقم سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر یہ رقم کیس میں پراپرٹی نہیں تو واپس کر دی جائے عدالت نے ا س مقدمہ میں مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے پیشی سے استثنی دے رکھا ہے۔


ای پیپر