عمران خان نے بھارت میں ہونے والے مظالم کیخلاف خاموشی توڑ دی
28 فروری 2020 (21:26) 2020-02-28

لاہور :وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میںہونے والے مظالم کیخلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مودی کے مظالم اور نسل پرستی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے تصاویر ا? رہی ہیں جہاں پر مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں سمیت دیگر بزنس کو جلایا جا رہا ہے،ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ مسلمانوں پر بدترین تشدد اور انہیں ہلاک کیا جا رہا ہے، قبرستانوں کو جلایا جا رہا ہے، یہ بالکل ایسی ہی کارروائیاں ہیں جو جرمن نازی یہودیوں کیخلاف کیا کرتے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے مظالم اور نسل پرستی کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔


ای پیپر