بنگلہ دیش کے مسلمان مودی کیخلاف سڑکوں پر آگئے
28 فروری 2020 (20:30) 2020-02-28

لاہور :دہلی بھارت میں ہونے والے مسلمانوں کیخلاف جہاں پوری دنیا سرا پا احتجاج ہے وہیں بنگلہ دیش کے مسلمان ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی مرکزی مسجد میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور مودی مخالف نعرے لگائے گئے جبکہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے دورہ بھارت منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیاہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پانچ روز سے احتجاج جاری ہے، اس احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے، ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے، مسلمانوں کی درگاہ اور مساجد پر حملے کے ساتھ ساتھ ان کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے.

خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی دارالحکومت کی مرکزی مسجد میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان باہر نکل آئے اور نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے خلاف احتجاج کیا۔


ای پیپر