ریلوے میں انقلاب آنے والا ہے : شیخ رشید
28 فروری 2020 (19:16) 2020-02-28

فیصل آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 مئی سے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جا رہا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرونا وائرس سیگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کرونا وائرس کے مسئلے سے بھی نکلیں گے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کاپہیہ چلے گا تو ملک چلے گا، 10مئی سے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جا رہا ہے۔  مہنگائی اور بیروزگاری سیمتعلق عمران خان کو احساس ہے، مہنگائی سے سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں 3 دن میں 40 مسلمان شہید ہوئے،سیکولر اسٹیٹ آج انتہاپسندوں کی ترجمان بنی ہوئی ہے۔ڈھیل ہوئی ہے یا ڈیل ہوئی ہے کوئی فرق نہیں پڑتا، ن لیگ، پی پی عمران خان کے خلاف کوئی تحریک چلانے نہیں جا رہیں، وزیراعظم عمران خان کا کچھ نہیں بگڑے گا۔  میں نہیں دیکھ رہا نوازشریف کو واپس آتے ہوئے، شہبازشریف کا کچھ نہیں کہہ سکتا ہے۔مولانافضل الرحمان بھی مایو س ہو کر میرے پاس آئیں گے، فضل الرحمان کا تعویز بھی میرے پاس ہے۔


ای پیپر