کرونا وائرس کیوجہ سے سب سے پہلے میں مروں گی ،جما ئما گولڈ سمتھ
28 فروری 2020 (17:56) 2020-02-28

لاہور :وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما سمتھ نے کرونا وائر س سے مرنے والوں میں خود سے متعلق خطرناک ٹوئٹ کر کے سب کو حیران کر دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق چین کے شہر وہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس اب عالمی وبا بن سکتا ہے ،برطانیہ میں بھی کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 9ہے جن میں سے 8افراد کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون مریض ابھی بھی علاج کروا رہی ہیں۔

اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کرونا وائرس سے اس حد تک لاپرواہ ہوں کہ اپنے دوستوں کے گروپ میں اس بیماری سے سب سے پہلے مرنے والی میں ہوں گی۔

برطانوی ماہرین کے مطابق کرونا وائرس سے آبادی کا 60فیصد حصہ متاثر ہو سکتا ہے جس میں سے ایک فیصد کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے جو تقریبا 4لاکھ بنتی ہے ،ابھی تک برطانیہ میں کرونا وائرس سے متعلق کوئی خا ص آگاہی مہم نہیں چلائی گئی ،اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس تیز ی سے پھیل سکتا ہے ۔


ای پیپر