دہلی پولیس کا مسلم خواتین طالبات کے نازک اعضا پر تشدد
28 فروری 2020 (17:35) 2020-02-28

نئی دہلی :بھارت میں احتجاج اور مظاہروں کے دوران دہلی پولیس کے اہلکاروں کا مسلم خواتین طالبات کے نازک اعضا پر تشدد، پچاس سے زائد خواتین کو پوشیدہ اعضا پرزخم ہوئے۔

                                                                                                                               

تفصیلات کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت بل کیخلاف جاری مسلم کمیونٹی کے احتجاج میں بھارتی پولیس کی ستم گری کی ایک اور داستان منظر عام پر آگئی ہے۔احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین طالبات نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن احتجاجی مظاہرہ کرنا چا رہے تھے۔ بھارتی پولیس اہلکاروں کے گروپ نے ایک منصوبہ بندی کے تحت ہم پر حملہ کردیا۔

 ان کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس اہلکاروں نے ہمیں سٹیل کے ڈنڈوں ، جوتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ہمارے حجاب کو اتار کر گالیاں دیتے رہے۔ساتھ ہی ساتھ حب الوطنی پر بھی انگلی اٹھائی گئی۔ بھارتی مظالم کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے طالبات کے نازک اعضا پر ہٹ کیا۔ 20 سے زائد خواتین نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام خواتین کو 50 سے زائد زخم آئے ہیں۔


ای پیپر