حکومت نے خواجہ سراﺅں کی بڑی خواہش پوری کر دی
28 فروری 2020 (16:38) 2020-02-28

سرگودھا: حکومت نے ملک بھر کے تمام محکموں میں خواجہ سراﺅں کو نوکریوں میں 1 فیصد کوٹہ دینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں .

ذرائع کے مطابق تمام سرکاری نوکریوں میں معذور افراد اقلیتوں کیساتھ ساتھ خواجہ سراﺅں کیلئے بھی ایک فیصد کوٹہ مقرر کیا جارہا ہے تاکہ خواجہ سرا باعزت طریقہ سے اپنا روزگار کما سکیں اس سلسلہ میں کابینہ سے منظوری لی جائیگی اور تمام محکموں میں ایک فیصد کوٹہ خواجہ سراﺅں کیلئے مقرر کیا جائیگا، اس سلسلہ میں حکومت نے اقدامات شروع کردیئے۔


ای پیپر