کرونا وائرس :حج پر جانے والے عازمین کیلئے بُری خبر
28 فروری 2020 (16:16) 2020-02-28

پشاور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس زیادہ پھیل گیا تو حج بھی متاثر ہو سکتا ہے جمعہ کے روز صدر پاکستان نے پشاور میں ہونے والی طبی کانفرنس میں ماسک اور صابن ہاتھ میں لیے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت کے کافی مسائل ہیں جن میں ہیپاٹائٹس سب سے سنگین ہے۔ملک کی 9 فیصد آباد ہیپاٹائٹس کا شکار ہے،اس بیماری کو ختم کرنے کے لیے 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ کرونا وائرس پر بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ 51 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا بھی امکان ہے لہذا عوام احتیاط کریں انہوں نے کہا اس حوالے سے عوام میں آگاہی کی بھی ضرورت ہے۔عارف علوی نے مزید کہا کہ وائرس زیادہ پھیل گیا تو حج بھی متاثر ہو سکتا ہے۔اگر منہ پر پہننے والے ماسک مہنگے ہو گئے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں انہیں آپ خود بھی بنا سکتے ہیں۔ٹشو سے ماسک بنانے کی ویڈیو ٹویٹر پر ڈالی ہے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ بہادر قومیں مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔


ای پیپر