امریکہ ،طالبان معاہد ہ سے قبل عمران خان کا دورہ قطر
28 فروری 2020 (00:22) 2020-02-28

دوحہ : پاکستان اور قطرنے سیاسی اورمعاشی شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے توانائی ،سیاحت اورکاروبار کے شعبوں سمیت معاشی تعاون مزید بڑھانے ، تجارت اور سرمایہ کاری پر مشترکہ ورکنگ گروپ فوری فعال کرنے پراتفاق کیاہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر کو مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور بھارت میں جاری مسلم مخالف فسادات پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنما ﺅںفود کی سطح پر مذاکرات میں بھی شریک ہوئے،دونوں رہنماں کی بہترین باہمی تعلقات ، خطے اور عالمی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے سیاسی اورمعاشی شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ،دونوں ملکوں نے توانائی کے شعبے سمیت معاشی تعاون مزید بڑھانے پراتفاق کیا۔

اعلامیہ کے مطابق تجارت اور سرمایہ کاری پر مشترکہ ورکنگ گروپ فوری فعال کرنے پر اتفاق کیا گیااس کے علاوہ سیاحت اورکاروبار کے شعبے میں تعاون کے لئے اقدامات پر بھی اتفاق کیاگیا ۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکہ طالبان معاہدے کیلئے قطر کے کردار کی تعریف کی ،وزیراعظم نے افغانوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے لئے حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور بھارت میں جاری مسلم مخالف فسادات پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔


ای پیپر