Image Source ; Twitter

پاک بھارت کشیدگی :پی ایس ایل فور کا فائنل اب کہاں ہو گا ؟
28 فروری 2019 (22:22) 2019-02-28

دبئی : پی سی بی چیئرمین نے زبردست اعلان کر تے ہوئے کہا کہ کسی ایک کھلاڑی نے بھی پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا ،تمام فرنچائز مالکان پاکستان میں میچز کرانے پر متفق ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان سپر لیگ کے 3میچز لاہور اور 5کراچی میں شیڈول کے مطابق ہونگے ، پی ایس ایل فور کے فائنل سے متعلق بڑا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 17مارچ کو فائنل کراچی میں ہی کھیلا جائے گا ۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہر حالات تما م شیڈول میچز پاکستان میںہی ہونگے ،ہر کسی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ لیگ پاکستان میںہی ہو ،پشاور زلمی کے جاوید آفریدی نے کہا پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی سب سے بڑا مقصد سمجھ کر پشاور زلمی اپنا کردار ادا کریگی ،انہوں نے پی ایس ایل فور کے شیڈول میچز سے متعلق پی سی بی کے ہر فیصلے کو وپرٹ کرتے ہیں ،جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کیلئے پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پاکستان آئے گا ۔


ای پیپر