ابھے نندن کی گرفتاری پر بھارتیوں کی چیخیں نکل گئیں
28 فروری 2019 (22:01) 2019-02-28

نئی دہلی/ممبئی:سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کی زیر حراست، بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کی واپسی بھارت ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا۔اس وقت بھارت یکجان ہو گیا ہے اور بھارت میں ابھے نندن کو واپس لاو ٹاپ ٹوئٹر ٹرینڈ بن چکا ہے۔

بھارتی وزیر خارج سشما سوراج کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان انڈین ایئرفورس کے تباہ ہونے والے طیارے میگ21 کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو فوری طور پر رہا کرے اور اس کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔وزیرِ اعلی دہلی اروند کجریوال نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ بھارتی قوم کے بیٹے پر ہم سب کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں امید ہے ابھے نندن بحفاظت گھر واپس آجائے گا۔ بھارتی قوم اپنے ملک کی سلامتی کے لیے یکجان رہے گی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم سب ابھے نندن کے ساتھ ہیں۔ایک بھارتی سیاسی پارٹی کے صدر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی حکومت ابھے نندنن کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔سابق بھارتی کھلاڑی آکاش چوپڑا نے بھی ٹوئٹ میں ابھے نندنن کی واپسی کی امید کی ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی فنکاربھی بھارتی پائلٹ کی وطن واپسی پر ٹاپ ٹوئٹ ٹرینڈ میں شامل ہو گئے۔

بھارتی فلمی ڈائریکٹرکرن جوہر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں ابھی نندن کی بحفاظت اور جلد واپسی کی امید کی ہے۔بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے بھی اپنے ٹوئٹر پر ونگ کمانڈر کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے دعا کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی دراندازی کا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرلیا تھا۔


ای پیپر