گرفتار پائلٹ کے والد نے بھی پاکستان پر بھروسے کا اظہار کر دیا
28 فروری 2019 (20:56) 2019-02-28

نئی دہلی : پاکستان کی زیرِ حراست بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کے والدایس ورتھمان نے پاکستان سے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا بیٹا باحفاظت اور جلد وطن لوٹے گا۔

تفصیلات کے مطابق ابھے نندن کے والدنے کہا کہ مجھے پاکستان پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ابھے نندن پر کسی قسم کا تشدد نہیں کریں گے اور صحیح سلامت وطن واپس بھیج دیں گے۔بھارتی عوام پاکستان کی زیرِحراست پائلٹ کی حفاظت کے لیے پریشان ہے کہ پاک فوج اس کے ساتھ کیسا سلوک کرے گی، لیکن بھارتی پائلٹ کے ساتھ فوجی اقدار کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے۔


ای پیپر