Image source : Twitter

سدھوکا پاکستان سے مذاکرات کی حمایت میں کھلا خط
28 فروری 2019 (20:28) 2019-02-28

نئی دہلی:ناموربھارتی کرکٹرو سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کر دی ہے ۔

نوجوت سنگھ سدھو نے اس حوالے سے ایک کھلا خط لکھا ہے ۔ سدھو کی طرف سے لکھے گئے کھلے خط میں کہا گیاہے کہ خوف سے صرف خوف پیدا ہوتا ہے، مذاکرات کا خوف، بات چیت کا خوف، خوف ایک تاریک کمرہ ہے جس میں منفی سوچ پروان چڑھتی ہے۔نوجوت سدھو نے کہا دوسروں کے بارے میں منفی سوچ سے بھارت محفوظ نہیں ہوسکتا،چند افراد کے فعل کا کسی قوم کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ،بات چیت اور سفارتی دباو سے ہی دیرپا امن قائم کیا جا سکتا ہے ،دہشت گردی کا حل امن اور ترقی ہے ، بےروزگاری اور خوف نہیں ۔

بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ میں خوف پھیلانے اور سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف کھڑا ہوں ،ہم خوف کے مقابلے میں جرات کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔ امن کی بات کرنے پر نوجوت سنگھ سدھو پر بھارتی میڈیا کے نشانے پر رہے ہیں۔

پلوامہ واقعہ کے فوری بعد نوجوت سنگھ سدھو جو بھارتی پنجاب میں وزیر اور کانگریس کے رکن بھی ہیں کی جانب سے منظر عام پر آنے والے بیان کو بنیاد بنا کرانتہاپسند ہندوں کی جانب سے باقاعدہ پروپیگنڈہ مہم شروع کی گئی تھی۔ کہا گیا تھا کہ اگر کپل شرما شو سے سدھو کو علیحدہ نہ کیا گیا تو شو کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ۔جس کے بعد کہا جاتا ہے کہ ٹی وی چینل انتظامیہ نے پروڈکشن ہاس کو احکامات دیے کہ سدھو کو شو سے فی الفورعلیحدہ کردیا جائے۔


ای پیپر