پاکستانی جھنڈے والی شرٹ پہننے پر انڈیا میں 5 نوجوان گرفتار
28 فروری 2019 (20:15) 2019-02-28

نئی دہلی:بھارتی ریاست جھار کھنڈکے ضلع دھنباد میں پاکستانی جھنڈے سے آراستہ ٹی شرٹ پہننے پر 5نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔نوجوانوں نے پاکستانی جھنڈے والی ٹی شرٹ پہن کر سوشل میڈیا پر تصویر جاری کی تھی جس پر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایس پی دھنباد امن کمار نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے گزشتہ روز وید یہ پورگاؤں میں دفعہ 144نافذکردی جبکہ پاکستانی جھنڈے والی ٹی شرٹ پہن کر تصویر جاری کرنے والے نوجوانوں کے مکان پر مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا ،مکان میں توڑ پھوڑکی جس کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیااورسوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی تصویر میں نظر آنیوالے پانچوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔


ای پیپر