مریم نواز نے بھی پاک آرمی کی تعریف کر دی 
28 فروری 2019 (18:33) 2019-02-28

لاہور: (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں، ہمیں تم پر فخر ہے۔ مریم نواز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی کی تصویر بھی شیئر کی ۔


ای پیپر