فوٹو فائل

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا
28 فروری 2019 (16:21) 2019-02-28

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کے پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت کل رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایئر فورس اور نیوی بھی پوری طرح الرٹ ہے، بھارتی جارحیت کے جواب کیلئے کنٹرول لائن پر پاک فوج کے جوان چوکس ہیں۔


ای پیپر