پاکستان کی ایئر فورس، نیوی اور جوان کنٹرول لائن پر چوکس ہیں: آئی ایس پی آر
28 فروری 2019 (16:13) 2019-02-28

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایئر فورس اور نیوی بھی پوری طرح الرٹ ہے، بھارتی جارحیت کے جواب کیلئے کنٹرول لائن پر پاک فوج کے جوان چوکس ہیں۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں عوام کیساتھ رکن قومی اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیں گے۔


ای پیپر