فوٹو بشکریہ فیس بک

پاک بھارت کشیدگی، افغان طالبان نے کسی بھی قسم کے بیان کی تردید کر دی
28 فروری 2019 (13:37) 2019-02-28

کابل: پاکستان کی جانب سے دو بھارتی طیارے مار گرائے جانے اور پاک بھارت جنگی کشیدگی پر افغان طالبان نے کسی بھی قسم کا بیان جاری کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر کسی بھی قسم کا بیان جاری کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایسا نہیں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے افغان امن عمل کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے حوالے سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر جاری بیان پروپیگنڈا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا نہیں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے افغان امن عمل کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر غیرملکی میڈیا میں ہمارے حوالے سے گرد ش کرنیوالی خبریں بے بنیاد ہیں۔


ای پیپر