فوٹو بشکریہ فیس بک

عوام کیلئے نئی مصیبت، پیڑولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش کر دی گئی
28 فروری 2019 (12:45) 2019-02-28

اسلام آباد: عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کی تیاری، پیڑولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 44 پیسے اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 71 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ مہنگائی کی یلغار سے بوکھلائے شہری سراپا احتجاج۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کی منظوری آج وزارت خزانہ دے گی، اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔

کرایوں سے لے کر دال روٹی تک مہنگی ہوگی۔ عوام کا کہنا ہے کہ نئی عمران خان نے جو وعدے کئے تھے آخر کب پورے کرنا شروع کریں گے۔


ای پیپر